ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ: بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی کو جھٹکا دینے کے لیے تیار، جلد ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل

تریپورہ: بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی کو جھٹکا دینے کے لیے تیار، جلد ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل

Tue, 05 Oct 2021 00:10:38    S.O. News Service

کولکاتا،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ میں بی جے پی رکن اسمبلی آشیش داس نے بھوانی پور میں ممتا بنرجی کی شاندار جیت کے ایک دن بعد کہا ہے کہ ’’ملک کے عوام ممتا بنرجی کو ملک کے اگلے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اندرا گاندھی کے بعد ممتا بنرجی ملک کی سب سے مقبول خاتون لیڈر ہیں۔‘‘ آشیش کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اب بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

آشیش داس نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کو سمجھ چکے ہیں اور اس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت پر بلی دینے یعنی کفارہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد وہ 7 اکتوبر کو ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ آشیش داس تریپورہ کے سورما سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے سخت مخالف ہیں۔ تریپورہ میں بی جے پی اس وقت دو گروپ میں منقسم ہے، ایک بپلب دیو گروپ اور دوسرا سدیپ رائے برمن گروپ۔ ایسے میں آشیش داس کا ترنمول کانگریس میں شامل ہونا بی جے پی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔


Share: